Advertisements

آنے والے انتخابات میں پرنس بہاول عباسی قومی اسمبلی کی نشت آسانی سے جیت جائیں گے ماہر فلکیات پروفیسر جان محمد علوی

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

پرنس بہاول عباسی کے دونوں ہاتھوں کے پرنٹ لے کر آئیں, میں مزید انکشافات کروں گا ٹیلی فون پر سینئر صحافی سید سرفراز حسین زیدی سے گفتگو


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) آنے والے انتخابات میں  پرنس بہاول عباس عباسی  قومی اسمبلی کی نشت آسانی سے جیت جائیں گے۔ان سے عوام دلی محبت کرتے ہیں۔ علوم فلکی کے ماہر پرفیسر جان محمد علوی نے کراچی لیاقت آباد میں 25 پروفیسروں کے ایک خاص پروگرام میں گزشتہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں پرنس بہاول عباس عباسی کو فتح یاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہاول کو زبر دستی ہرایا گیا تھا ۔حالانکہ وہ سو فی صد  جیتے ہوئے تھے – اب آنے والے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دی جاۓ گی۔اب  پرنس بہاول عباسی کے خاص سیانے بندے گنتی میں گڑ بڑ نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر جان محمد علوی نے احمد پور شرقیہ کے سینئر صحافی سید سرفراز  حسین زیدی سے  ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ پروفیسر جان محمد علوی نے سید سرفراز حسین زیدی  کو دعوت دی کہ وہ  پرنس بہاول عباس عباسی کے دونوں ہاتھوں کے پرنٹ لے کر آئیں ۔میں مزید انکشافات کروں گا ۔

Advertisements

  احمد پور شرقیہ کے سینئر صحافی سید سرفراز  حسین زیدی