حاصل پور کے غیور عوام کا جذبہ صوبے کی بحالی کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی : پرنس بہاول عباسی
بہاولپور کے عوام کے دیرینہ اور جائز مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صوبہ بہاولپور کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ خطے کے عوام کے احساسِ محرومی کا ازالہ ممکن ہو سکے
بہاولپور صوبہ محاز کے قائد کا پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور کے زیر اہتمام پریس کلب میں بحالی صوبہ بھاول پور سیمینارسے خطاب صدارت سردار زوار خاں عباسی نے کی
حاصل پور (ذوالفقارعلی قائم خانی ) پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ حاصل پور کے زیر اہتمام پریس کلب میں بحالی صوبہ بھاول پور سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت سردار زوار خاں عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پرنس بہاول عباس خان عباسی تھے
صوبہ بحالی سیمینار سے پرنس بھاول عباس خاں عباسی ذوالفقار علی قائم خانی سردار زوار خاں عباسی نعیم یوشا فیاض کھوکھر علامہ زوار حسین عطاری علامہ عبدالوحید عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی محض کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ خطے کے کروڑوں عوام کا آئینی، تاریخی اور بنیادی حق ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا – بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ ون یونٹ کے خاتمے کے وقت بہاولپور صوبے کی حیثیت کو بحال نہ کرنا خطے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی تھی، جس کے اثرات آج پسماندگی، محرومی، بے روزگاری اور ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی صورت میں خطے پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بہاولپور ریاست کا پاکستان کے قیام اور استحکام میں سنہری اور ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے، مگر افسوس کہ آج اس خطے کے عوام اپنے ہی جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خطے کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کا دورہ کر کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہے ہیں اور حاصل پور کے غیور عوام کا جذبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبے کی بحالی کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومتِ وقت اور تمام مقتدر حلقوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ بہاولپور کے عوام کے دیرینہ اور جائز مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صوبہ بہاولپور کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ خطے کے عوام کے احساسِ محرومی کا ازالہ ممکن ہو سکے
مقامی معززین، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کے اس تاریخی مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا بحالی صوبہ سیمینار میں سول سوسائیٹی تاجر برادری علما صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرنس بھاول عباس خاں عباسی کا پریس کلب پہنچنے پر گرم جوشی سے پرتپاک استقبال کیا گیا

