عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتے شرافت اورسچائی کی سیاست کے قائل ہیں پرنس بہاول خان عباسی

عوام بخوبی جانتے ہیں کہ 2018 کے عام انتخابات میں مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا لیکن اس کے باوجود میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام سے اپنا قریبی تعلق برقرار رکھا
علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کریں گے شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے جبکہ دیہاتوں میں ترقی کے لیے معاون کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی امیدوار قومی اسمبلی کا چوہدری پیٹرول پمپ پر کارن میٹنگ سے خطاب
طاہر والی(نامہ نگار آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ وہ بڑھکوں جھوٹے وعدوں اور عوام کو سبز با غ دکھانے پر یقین نہیں رکھتے وہ صاف ستھری اور شرافت کی سیاست کے قائل ہیں جو ان کے خاندان کا ہمیشہ طرہ امتیاز رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری پیٹرول پمپ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد چوہری طارق محمود اور چوہری محمد ادریس نے کیا تھا جس میں علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی- پرنس بہاول عباس عباسی نے کارنر میٹنگ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں انہیں ایک سازش کے تحت ہرایا گیا- پورے علاقے کے عوام اس امر سے بخوبی واقف ہیں اس کے
بعد بھی انہوں نے عوام سے اپنا تعلق برقرار رکھا, اپنے حلقہ انتخاب میں ہر کسی کی غمی خوشی میں شریک ہوئے – انہوں نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کی ان شاندار روایات کو برقرار رکھیں جو انہوں نے گزشتہ 300 سالہ اپنے دور حکومت میں قائم کی تھیں -,پرنس بہا ول عباسی نے کہا کہاگر وہ ایم این اے منتخب ہو گئے تو وہ حلقہ انتخاب کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے -انہوں نے کہا کہ میں شہر وں کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائے جائیں گے جبکہ دیہاتوں میں معاون کمیٹیل سےتشکیل دی جائیں گی تاکہ ان کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرایا جا سکے- تقریب میں موجود شرکاء نے پرنس بہاول عباسی کو اپنے بھرپور حمایت کی یقین دھانی کرائی
