پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ گزین خان عباسی 15 دسمبر الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کا افتتاح کریں گے
چونگی پیرواہ کے قریب الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام میں الحاج حق نواز کھوکر ،کرنل افتاب کھوکھر ،شیخ اقبال احمد اور شیخ سلمان احمد کی کوششیں کاوشیں لائق تحسین ہیں
جدید لیب میں ضرورت مند مریضوں کو اسی فیصد تک رعایت دی جائے گی خادم ٹرسٹ سابق کونسلر الحاج محمد ارشد کھوکھر المعروف نانی والا, حاجی محمد فیصل کھوکر
احمد پور شرقیہ: امیدوار قومی اسمبلی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور امیدوار پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی 15 دسمبر بروز جمعۃ المبارک شام چار بجے الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کی جدید لیبارٹری کا افتتاح کریں گے جو رواں ماہ دسمبر میں قائم کی گئی ہے- خادم ٹرسٹ سابق کونسلر الحاج محمد ارشد کھوکھر المعروف نانی والا اور حاجی محمد فیصل کھوکر کی اطلاع کے مطابق چونگی پیرواہ کے قریب الشفا ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام میں الحاج حق نواز کھوکر ،کرنل افتاب کھوکھر ،شیخ اقبال احمد اور شیخ سلمان احمد کی کوششیں کاوشیں لائق تحسین ہیں -الحاج محمد ارشد کھوکھر اور حاجی محمد فیصل کھوکر نے مزید بتایا کہ الشفا ویلفیئر ٹرسٹ 2019 20 سے کام کر رہا ہے
جس کی جدید لیب میں ضرورت مند مریضوں کے ٹیسٹ 80 فیصد رعایت کے ساتھ کیے جائیں گے