Contact Us

پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ گزین خان عباسی کی ولی خان ، دلاور خان کی رہائش گاہ پر اکاخیل برادری سے کارنر میٹنگ

Prince Bahawal Abbasi & sahibzada Gazain Abbasi hold corner meeting at the residence of Wali Khan,Dilawar Khan
احمد پور شرقیہ امید وار ایم این اے NA 166 پرنس بہاول خان عباسی اور امید وار ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی ولی خان ، دلاور خان کی رہائش گاہ پر اکاخیل برادری سے کارنر میٹنگ کرتے ہوئے

امیدوار ایم این اے پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے گروپ میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا

احمد پور شرقیہ( رپورٹ ملک محمد سجاد گھلو )امیدوار ایم این اے این اے 166 پرنس بہاول خان عباسی کی سیاسی سماجی کارکن ولی خان اکاخیل اور دلاور خان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ تفصیل کے مطابق این اے 166 ایم این اے کے امیدوار پرنس بہاول خان عباسی اور امیدوار ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی نے سیاسی سماجی رہنما   ولی خان اور دلاور خان  کی رہائش گاہ پر اکاخیل برادری سے کارنر میٹنگ کی اس موقع پر اکاخیل برادری کی سرکردہ شخصیات طالب خان اکاخیل ۔نعیم خان اکاخیل  دلاور خان یٰسین خان ولی خان گل خان سلیم خان عمران خان اکاخیل نے اکاخیل برادری کی جانب سے امیدوار ایم این اے   پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا اسکے علاوہ  شہر کی  شخصیات سابق چیئرمین مہر جمیل احمد سیال سابق چیئرمین سردار فیض خان خاکوانی سابق وائس چیئرمین سردار سہیل خان خاکوانی سابق جج یحییٰ خان کلاچی ، میاں نوید ایاز ،حاجی عاشق کھور ، حاجی فدا حسین تبسم جٹھول ، ولی خان ، گل خان ، وسیم خان ، خان زادہ  ، طالب خان اکاخیل ، وارث خان لال خان ، حسن خان ، حیدر خان و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ سیاست میں عوام کی خدمت و حلقہ کی تعمیر و ترقی کے جزبہ سے حصہ لے رہا ہوں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا آنے والا دور نوجوانوں کا ہے ہمارا شہر عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار ہے ماضی کے سیاست دانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کامیاب ہو کر شہر کے لئے میگا پروجیکٹ لے کر آؤں گا عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر  حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے  اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے گروپ میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر شہر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لئے کام کرونگا

مزید پڑھیں