Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی عوامی رابطہ مہم جاری، شہزاد سہیل خاکوانی کی دعوت پر شالیمار ٹاون کا وزٹ

Prince Bahawal Khan Abbasi at Shehzad Sohail Khan Khakwani residence
احمد پور شرقیہ- پرنس بہاول خان عباسی تحصیل صدر مسلم لیگ ن شہزاد سہیل خان خاکوانی کی اقامت گاہ پر محو گفتگو ہیں
Advertisements

امیر آف بہاول پور کے ولی عہد نے مخدوم حسنین عسکری کے ہمراہ حاجی ریاض حسین کے انتقال پر بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کی

شہزاد سہیل خان خاکوانی اور ان کے لیگی ساتھیوں نے پرنس بہاول عباسی سے بلدیاتی وعام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں

Advertisements

احمد پورشرقیہ(نامہ نگار) امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی،اگلے روز مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر شہزاد سہیل خان خاکوانی کی دعوت پر ان کی اقامت گاہ شالیمار ٹاون گئے،جہاں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے علاقائی وملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں پرنس بہاول عباسی سابق سٹی ناظم ٹو مخدوم سید حسنین عسکری کے ہمراہ شیعہ رہنما اور سابق صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی ریاض حسین کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی اقامت گاہ محلہ سرور شاہ گئے،جہاں انہوں نے حاجی ریاض حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi is offering Fateha for Haji Riaz Hussain
احمد پور شرقیہ-پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی ریاض حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔مخدوم سید حسنین عسکری ہمراہ ہیں