حلقہ کی عوام کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا اولین فرض سمجھتا ہوں ،پرنس بہاول عباسی

Prince Bahawal Khan Abbasi

امیر عالم کالونی کے رہائشیوں ،پروفیسر شاہد رفیق،چوہدری محمد صدیق, ریاض خان ،باسط خان , ،شیخ نوید ایڈووکیٹ , حاجی محمد انور مغل اور ،مقامی صحافی بشیر احمد مغل سے تعزیت

 احمدپور شرقیہ (نامہ نگار) حلقہ کی عوام کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا اولین فرض سمجھتا ہوں ،پرنس بہاول عباسی  ولی عہد ریاست بہاولپور پرنس بہاول خان عباسی کی امیر عالم کالونی ریٹائرڈ جج یحییٰ خان کلاچی،محمد فیض خان خاکوانی کے ہمراہ آمد، پرنس بہاول خان عباسی نے امیر عالم کالونی کے رہائشیوں ،پروفیسر شاہد رفیق کے سسر ،چوہدری محمد صدیق کے والد مرحوم ،اور ریاض خان ،باسط خان کی والدہ مرحومہ ،شیخ نوید ایڈووکیٹ کی اہلیہ اور حاجی محمد انور مغل کے بھائی ،مقامی صحافی بشیر احمد مغل کے تایا زاد بھائی محمد سرور مغل مرحوم کی تعزیت کی ان کے بلند دراجات بخشش کی دعا ئیں کی اور محمد اختر مغل کی تیمارداری بھی کی،اس دوران پرنس بہاول خان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جو عزت مجھے حلقہ کی عوام نے دی تھی اور ووٹ سپورٹ کیا و ہ کبھی نہیں بھو ل سکتا اس لیے حلقہ کی عوام کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا اولین فرض سمجھتا ہوں اس موقع پر سعید احمد قریشی ،محمد رمضان مغل ،عبدالرحمن مغل ،محمد سہیل سرور ،محمد شہزاد ،محمد شاہد مغل ،محمدعمیر ودیگر موجود تھے

مزید پڑھیں