Contact Us

پرنس بہاول خان عباسی کی مخدوم سہیل ظفرجبلہ قریشی کی اقامت گاہ پر آمد‘ انتقال پرتعزیت اور فاتحہ خوانی

Prince Bahawal offering condolences for Makhdoom Suhail Jabla Qureshi
بہاولپور: پرنس بہاول خان عباسی مخدوم سہیل ظفرجبلہ قریشی کے انتقال پر سوگوار خاندان کے سرکردہ افراد سے تعزیت کر رہے ہیں

میں اور میرے والد محترم نواب صلاح الدین عباسی مخدوم سہیل ظفر جبلہ قریشی کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں پرنس بہاول خان عباسی

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پر نس بہاول خان عباسی نے گزشتہ روز مخدوم سہیل ظفر جبلہ قریشی کی اقامت گاہ پہنچ کر اُن کے انتقال پرصاحبزادے مخدوم عبداللہ سہیل جبلہ قریشی‘ ماموؤں مخدوم میاں ارشاد احمدجبلہ‘مخدوم میاں ناصر جبلہ اورکزنز مخدوم علی رضا گیلانی‘مخدوم شہزاد جبلہ‘مخدوم ایم اعظم جبلہ‘مخدوم میاں حسنین احمدجبلہ‘ حسن موسی گیلانی‘رفیق جبلہ‘اورحسنین نواز سمیت سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی پرنس بہاول خان عباسی نے مخدوم سہیل ظفر جبلہ قریشی کے انتقال پر اپنے رنج و دلی غم کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ مخدوم سہیل ظفرجبلہ قریشی مرحوم نواب بہاولپور کے خاندان کے قریبی ساتھی تھے انہوں نے سوگوار خاندان کے موجود اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی مخدوم سہیل ظفرجبلہ قریشی کے اچانک رحلت کر جانے پر افسردہ ہیں پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ نواب خاندان اورجبلہ خاندان کے مابین دیرینہ مراسم ہیں جو انشاء اللہ مستقبل میں بھی بر قرار رہیں گے۔ولی عہد پرنس بہاول عباسی نے مخدوم سہیل ظفر جبلہ قریشی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ملک محبوب آرائیں ایڈووکیٹ اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں