پرنس بہاول عباسی کی اپنے والد نواب صلاح الدین عباسی کے دیرینہ ساتھیوں جان محمد قریشی حفیظ شاہد خان اختر سومرو اور جاوید خاکوانی سے ملاقات
ولی عہد بہاولپور نے سابق کونسلرز سے این اے 166 کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سردار جاوید خاکوانی کے فرزند کے انتقال پر تعزیت بھی کی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اپنے حلقہ انتخاب میں زوردار عوامی رابطہ مہم جاری ہے -,انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے دیرینہ ساتھیوں سابق کونسلرز جان محمد قریشی محمد اختر سومرود حفیظ خان شاہد اور سردار جاوید خاکوانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے این 166 اور پی پی 249 کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کی-ا پرنس بہاول عباسی نے اس موقع پر سردار جاوید خاکوانی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت بھی کیاور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی-, اجلاس میں موجود نواب صلاح الدین عباسی کے دیرینہ ساتھیوں اور دیگر اکابرین نے پرنس بہاول عباس عباسی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر یں گے
احمد پور شرقیہ :پرنس بہاول عباس خان عباسی سردار جاوید احمد خان خاکوانی کے صاحبزادے کے انتقال پر ان سے تعزیت کر رہے ہیں