پرنس بہاول عباسی کی اپنے چچا زاد بھائی میاں گزین عباسی سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

kers Group PMLN workers group announces to back the candidatures of Prince Bahawal Abbasi & Sahibzada Gazain Abbasi

دونوں چچا زاد بھائی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے ون آن ون ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار )امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ صبح اپنے چچا زاد بھائی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی اقامت گاہ پر گزشتہ جہاں انہوں نے میاں غزین عباسی کی خیریت دریافت کی- دونوں بھائی ایک دوسرے سے گرم جوشی سےبغل گیر ہوئے- بعد ازاں پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا -یاد رہے کہ پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ محمد گرین عباسی دونوں تحریک انصاف میں شامل تھے مگر اب دونوں نے نو مئی کے واقعات کے بعد اپنی را ہیں جدا کر لی ہیں

Prince Bahawal Abbasi meeting with his cousin Mian Ghazin Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے مابین ملاقات کے موقع پر لی گئی تصاویر

مزید پڑھیں