Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری خانپور لیاقت پور اوچ شریف چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ شہر اور نواحی مواضعات کے وز ٹس

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

ولی عہد بہاولپور گزشتہ 10 روز کے دوران شادی اور غمی کی مختلف تقریبات میں شریک ہوئے انہوں نے حافظ محمد اسحاق فاروقی اور محمد قاسم قریشی کے نماز جنازوں میں بھی شرکت کی

ضلع بہاول نگر اور ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی داد پرتر برادری کی سرکردہ شخصیات کی صادق گڑھ پیلس آمد ملاقاتیں پرنس بہاول عباسی دوست گروپ میں شامل ہو گئے

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب( سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی گزشتہ 10 دنوں سے عوامی رابطہ مہم متواتر جاری ہے -وہ خانپور لیاقت پور اوچشریف ،چنی گوٹھ شہر احمد پور شرقیہ اور گرد نواح کے درجنوں مقامات پر گئے جہاں انہوں نے شادی غمی کی تقریبات میں شرکت کی- مختلف افراد کے نماز جنازوں میں شریک ہوئے جنمیں محمد قاسم قریشی اور علامہ حافظ محمد اسحاق فاروقی کے نماز جنازوں کی ادائیگی بھی شامل ہے -ادھر صادق گڑھ پیلس میں بھی عام وخاص سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے- سابق سٹی ناظم ڈیر نواب صاحب میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ میاں نوید ایاز ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلع بہاول نگر اور ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی دادپوترہ برادری کی مختلف شخصیات نے گزشتہ روز صادق گڑھ پیلس میں ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،اس موقع پر داد پوترہ برادری کی متعلقہ شخصیات نے پرنس بہاول عباسی دوست گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا