Contact Us

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی رشتہ ازوواج میں منسلک ہو گئے

Prince-Bahawal-Abbasi-marriage

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی رشتہ ازوواج میں منسلک ہو گئے چھ مارچ کو لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ان کی رسم نکاح ادا کی گئی ان کا نکاح لندن میں رہائش پذیر سید خاندان کی صاحبزادی کے ساتھ پڑھا یاگیا جس میں دونوں خاندان کے علاوہ عزیز و اقارب اور ان کے قریبی دوست واحباب نے شرکت کی جبکہ رخصتی کی تقریب میں لاہور شہر کی معزز خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سات مارچ کی شب امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی جانب سے کیولری گرین گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی سرکردہ سیاسی و سماجی‘کاروباری شخصیات اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پرنس بہاول خان عباسی رواں ماہ اپنی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس آئیں گے جہاں وہ اپنی دعوت ولیمہ کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی کی شادی کے فریضہ سے سبکدوش پر ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور نوبیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی کے لیے دعا گو ہے۔

Prince-Bahawal-Abbasi-marriage-2
لاہور: پرنس بہاول خان عباسی اپنی شادی کی تقریب میں مخصوص لباس اور ترکی ٹوپی پہنے ہو ئے
Nawab Salahuddin with Makhdoom Faisal Saleh Hayat
لاہور: نواب صلاح الدین عباسی اپنے ولی عہدپرنس بہاول خان عباسی کی شادی کی تقریب میں مخدوم سید فیصل صالح حیات اور مخدوم عماد الدین ہاشمی کے ہمراہ تشریف فرما ہیں۔