پرنس بہاول عباسی کے انتخابی مہم میں ساتھ دینے والے سپورٹروں کی اقامت گاہوں کے وزٹ اظہار تشکر کیا

پرنس بہاول عباسی کی لاہور سے صادق گڑھ پیلس واپسی گزشتہ دوروز کے دوران تھیڑی ضبطی ،شیخ روشن محلہ فتانی ،سیٹلا یٹ ٹاؤن اور محلہ عباسیہ میں اپنے ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے شیخ روشن میں سابق سٹی ناظم ڈیرہ نواب صاحب میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ سے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سابق کونسل حاجی فدا حسین جٹھول سے ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت کی اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگاران) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی دو روز قبل لاہور سے اپنی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 166 میں اپنے ساتھیوں اور سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جہاں وہ انتخابی مہم کے دوران ان کے جلسےاور کارنر میٹنگز منعقد کرنے والے افراد سے ملاقاتیں کر کے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباسی اگلے روز شیخ روشن غوث پور اور تھیڑی ضبطی گئے جہاں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ان سے بھرپور حمایت کرنے والی شخصیات سے اظہار تشکر کیا- اطلاعات کے مطابق پرنس بہاول عباسی نے شیخ روشن میں سابق سٹی ناظم ڈیرہ نواب صاحب میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی اقامت گاہ پر ان سے
ملاقات کی اور ان کے پر خلوص تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا-دریں اثناء پرنس بہاول خان عباسی سیٹلائیٹ ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول سے ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا

احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول عباس خان عباسی سیٹلائٹ ٹاؤن میں سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول کی اقامت گاہ پر انکی مرحومہ بھاوج کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں