پرنس بہاول عباسی کی دو سابق ناظمین ملک حبیب للو اور سید حسن رضا شاہ ایڈوکیٹ سے ملاقات انتخابی امور پر گفتگو

ولی عہد بہاولپور نے سابق ناظم یونین کونسل بن والا سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور این اے 166 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
سابق ناظم یونین کونسل ٹبی عزت سید حسن رضا شاہ ایڈوکیٹ کی دو سابق یونین ناظمین ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان اور سردار فیض محمد خاکوانی کے ہمراہ پرنس بہاول عباسی سے ملاقات
اوچ شریف + احمد پور شرقیہ( نامہ نگاران )امیدوار قومی اسمبلی این 166 پرنس بہاول خان عباسی کی انتخابی مہم انتہائی موثر انداز میں جاری ہے -علاقہ کی سرکردہ شخصیات ان سے برابر صادق گڑھ پیلس کے دفترمیں ملاقات کر کے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلا رہی ہیں جبکہ وہ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز بھی کر رہے ہیں اسی طرح وہ مسلسل مختلف شخصیات کی اقامت گاہوں کا وزٹ کر کے بھی ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں- پرنس بہاول عبّاسی گزشتہ روز اس شریف گئے جہاں انہوں نے سابق ناظم یونین کونسل بن والا ملک حبیب للو سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان سے آٹھ فروری کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا -اسی طرح سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت سیدحسن رضا شاہ ایڈوکیٹ نے بھی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کی دو سابق یونین ناظم ڈاکٹر فیاض محمود ایوان اور سردار فیض خاکو انی بھی انکے ہمراہ تھے
