پرنس بہاول عباسی متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ منتخب

خاندان عباسیہ کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے وفد نے سردار ممتاز عباسی انقلابی کی قیادت میں نواب آف بہاولپور محسن پاکستان کے جانشین پرنس بہاول خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب کے دفتر میں ملاقات کی۔
ڈیرہ نواب صاحب (عاد ل عباسی سے) خاندان عباسیہ کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے وفد کی سردار ممتاز عباسی انقلابی کی قیادت میں نواب آف بہاول پور محسن پاکستان کے جانشین پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ڈیرہ نواب میں ملاقات۔
ملاقات میں سرپرست اعلیٰ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل خیبرپختونخوا جمشید خان عباسی، صوبائی صدر کے پی کے ہری پور سے مرسلین عباسی، صوبائی جنرل سیکرٹری اعظم خان عباسی، صوبائی صدر پنجاب رابطہ بورڈ ایاز خان عباسی،بہاولپور ڈویژن سے سیاسی امور کے انچارج سینئر رہنما یونس خان عباسی،یوتھ وینگ کے شعیب عباسی، رضوان عباسی،مرکزی رہنما عادل خان عباسی،حسن امتیاز عباسی،عابد عباسی،بہاولنگر سے عبدل عزیز عباسی،ضلع رحیم یار خان کے صدر آصف رفیق عباسی اور محمد عفان عادل عباسی کے علاوہ دیگر اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پرنس بہاول خان عباسی کو متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کا سرپرست اعلیٰ منتخب کیا گیا انہوں نے سرپرستی قبول کرتے ہوئے متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے مرکزی اورصوبائی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس موقع پر اپنے اس عزم کااظہارکیا کہ وہ آزاد کشمیراور پاکستان کے چاروں صوبوں میں بسنے والے خاندان عباسیہ کے اراکین کو متحد کر نے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے بروئے کا ر لائیں گے۔ متحد اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے وفد نے پرنس بہاول خان عباسی سے خاند ان عباسیہ کو در پیش مسائل اور اس تنظیم کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے بھی تفصیلی گفتگو کی بعد ازاں امیرآف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے متحداتحاد عباسیہ انٹرنیشنل قائد ین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
