پرنس بہاول عباسی کی عوامی رابطہ مہم جاری ،احمد پور شرقیہ ،ڈیرہ نواب صاحب اور محراب والہ میں غمی و خوشی کی تقریبات میں شرکت
ولی عہد بہاول پور نے صحافی بشیر مغل سے اُنکے بھائی ،ملک اقبال بوبک کے بہنوئی ،چوہدری مشتاق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی آپ نے دیگر متعدد افراد کے رحلت کر جانے پر سوگوار خاندانوں سے بھی اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ + ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگاران )ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی حلقہ این اے 166 میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر شہری اور دیہی علاقوں میں عام و خاص افراد کی اقامت گاہوں کے وزٹس کر کے غمی خوشی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں -انہوں نے اگلے روز امیر عالم کالونی میں صحافی بشیر مغل سے ان کے بھائی، شالیمار ٹاؤن میں چوہدری محمد مشتاق سے ان کی والدہ، سیال کالونی میں عمران وحید سے ان کے بہنوئی ،سیٹیلائٹ ٹاؤن میں محمد عارف اقبال سے ان کے والد شوکت آباد میں محمد عابد علی سے ان کے والد، ڈیرہ نواب صاحب میں قمر دررانی کے والد قربان حسین درانی اور محراب والہ میں ملک اقبال بوبک کے بہنوئی ملک اللہ رکھا بوبک کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -ولی عہد بہاولپور نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کی دعا کی


