Contact Us

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اوچ شریف آمد شیخ ناصر سلیم سے ان کی بھتیجی کے انتقال پر تعزیت

Prince Bahawal Abbasi visits Sh Naar Salim residence for offering his condolences
اوچ شریف: پرنس بہاول خان عباسی صدر چیمبر آف ایگریکلچر کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم کی اقامت گاہ پر ان کی بھتیجی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

میرے والد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 نے شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کی بھتیجی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی عمائدین علاقہ بھی موجود تھے

اوچ شریف (نامہ نگار ) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ شام اوچ شریف گئے جہاں انہوں نے صدر ایگریکلچر کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ سے لندن میں ان کی بھتیجی کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب لیے فاتحہ خوانی کی- پرنس بہاول خان عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ناصر سلیم کے بڑے بھائی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے والد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں- ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے- آمین

مزید پڑھیں