پرنس بہاول عباسی کی اوچ پریس کلب کے صدر ارشاد احمد شاد سے چچا اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت

Advertisements
سماجی رہنما حاجی ریاض حسین اور حاجی الطاف حسین بھی اس موقع پر موجود تھے مولانا طارق نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرائی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) امیر آف بہاولپورکے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اوچ شریف آمد سماجی رہنما حاجی ریاض حسین،حاجی الطاف حسین کے بھائی اورارشاد احمد شاد سینئر صحافی کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کی،۔
تفصیل کے مطابق امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے اوچ شریف پہنچے سماجی رہنما حاجی ریاض حسین اورحانی الطاف حسین کے بھائی عاشق حسین وفات پا گئے تھے اورسینئر صحافی ارشاد احمد شاد کے بیٹے کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کی اوردونوں کی مغفرت کے لیے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر مولانا طارق نے دعا کرائی جس میں معززین علاقہ بھی شریک تھے۔
Advertisements