Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی جامعہ قاسمیہ آمد، پیر سید محمد شاہ جرار سے بھانجے کے انتقال پر تعزیت

Prince Bahawal Abbasi arrives at Jamia Qasmia
اوچشریف:پرنس بہاول عباس خان عباسی،معروف دینی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کے ساتھ ان کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

امیر آف بہاول پور کے ولی عہد نے مدرسہ قاسمیہ میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا

مدرسہ قاسمیہ میں زیر تعلیم بچوں کے چہرے اپنے پاس پرنس بہاول عباسی کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے

Advertisements

پیر سید محمد شاہ جرار نے نواب صلاح الدین عباسی کے لئے خصوصی دعا مانگی اور پرنس بہاول عباسی کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا

اوچشریف(نامہ نگار)امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ روز مدرسہ قاسمیہ ختم نبوت چوک بھٹہ ککس اوچشریف گئے،جہاں انہوں نے علاقہ کی معروف دینی وروحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار سے ان کے کزن کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے مدرسہ قاسمیہ میں زیر تعلیم یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔مدرسہ قاسمیہ میں زیر تعلیم بچے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو اپنے مابین پا کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔دینی وروحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے عباسی حکمرانوں بالخصوص آخری والی ریاست بہاول پور نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی کی دینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئےانہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کی صحت یابی اور طویل عمری کے لئے بھی خصوصی دعا کی اور بعد ازاں پرنس بہاول خان عباسی کو دعاوں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

Prince Bahawal Abbasi at Jamia Qasmia 2
اوچشریف:پرنس بہاول عباس خان عباسی جامعہ قاسمیہ میں زیر تعلیم یتیم اور دیگر بچوں کے ساتھ ناشتہ کرتے ہوئے،پیر سید محمد شاہ جرار ساتھ موجود ہیں
Prince Bahawal Abbasi arrives at Jamia Qasmia 3