پرنس بہاول عباس خان عباسی لاہور سے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچ گئے

Advertisements
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پر نس بہاول عباس خان عباسی لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ معلوم ہواہے کہ پر نس بہاول عباس خان عباسی آئندہ ایک دو روز میں ضلع بہاول پور کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور وہاں مختلف تقاریب میں شریک ہوں گے۔