Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی حضرت عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری ،پھولوں کی چادر ,غلاف چڑھایا, فاتحہ خوانی کی

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi Visits Shrine of Hazrat Abdullah Shah (RA), Offers Chadar and Fateha
احمد پور شرقیہ : ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی حضرت سید عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر غلاف چڑھانے کے بعد پھول رکھ رہے ہیں
Advertisements

سابق ریاست بہاولپور کے ولی عہد نے اپنے دادا  محترم امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم  سابق گورنر پنجاب و سابق وفاقی وزیر کی  پیروی کرتے ہوئے مزار پر حاضری دی جن کا  رات گئے حضرت عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت عظمت سلطان رحمۃ اللہ علیہ کے  مزارات پر عبادت کے لیے جانا معمول رہا

دربار حضرت سید شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حاجی محمد ارشد سعیدی نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو مزار آمد پر خصوصی چادر پہنائی ،اُنہوں نے نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے درجات کی بلندی ، موجودہ امیر نواب صلاح الدین عباسی کی مکمل صحت یابی ،درازی عمر اور پرنس بہاول خان عباسی کی کامیابیوں اور اُنکی  خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا مانگی

Advertisements

   احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹ ) ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے دادا محترم خلد آشیانی امیر بہاولپور الحاج برگیڈیر نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم سابق گورنر پنجاب و سابق وفاقی وزیر کی پیروی کرتے ہوئے محلہ فتانی میں حضرت سید عبداللہ شاہ رحمت اللہ علیہ کے مزار پر گئے جہاں انہوں نے مزار پر غلاف اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد سعیدی نے اُنہیں مخصوص چادر پہنائی

احمد پور شرقیہ : پرنس بہاول عباس خان عباسی کی درگاہ حضرت سید شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر  خلیفہ حاجی محمد ارشد سعیدی کی جانب سے خصوصی چادر پہنائی گئی اس موقع اُنکے بائیں مدیر احسان احمد سحر  جبکہ دائیں خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد سعیدی اور سابق کونسلر سعید قریشی موجود ہیں

خیال رہے کہ امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم اکثر وبیشتر رات کے پچھلے پہر حضرت  سید عبداللہ شاہ  کے مزار پر تشریف لایا کرتے تھے اور وہاں عبادت کرنے  اور پھول چڑھانے کے بعد واپس صادق  گڑھ پیلس  تشریف لے جاتے تھے-   نواب آف بہاولپور مرحوم حضرت عظمت سلطان  رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر بھی تشریف لے جایا کرتے تھے یہاں بھی رات کے پچھلے پہر جا کر  عبادت کرنا اُنکا معمول رہا- گو نواب الحاج بریگیڈیئر محمد عباس عباسی مرحوم و مغفور  سابق ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار حکمران نواب سر صادق محمد خان  خا مس  عباسی کے جانشین ہونے کے ناطے  ریاست  بہاولپور کے ولی عہد تھے  مگر  ریاستی دور حکومت میں  اُنہیں جوانی میں میں کبھی کسی نے قہقہ لگا کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا تھا –  آپ درویش صفت انسان تھے جنکے گلے میں ہر وقت حمائل شریف ہوتا   تھا

  یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت سید عبدااللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا تین سو 15واں سالانہ عرس مبارک 29 رمضان المبارک کو منایا گیا-خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد سعیدی کے مطابق حضرت سید عبدااللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اکبر تھے جبکہ حضرت سلطان باہو حضرت سید عبدااللہ شاہ کے پڑدادا  حضرت سید عبد الرحمن شاہ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے-  

 دربار حضرت سید عبدااللہ شاہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ حاجی محمد ارشد سعیدی نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو مزار آمد پر خصوصی چادر پہنائی ،اُنہوں نے نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے درجات کی بلندی ، موجودہ امیر نواب صلاح الدین عباسی کی مکمل صحت یابی ،درازی عمر اور پرنس بہاول خان عباسی کی کامیابیوں اور اُنکی  خواہشات کی تکمیل کے لیے خصوصی دعا مانگی  –  ایڈیٹر انچیف روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر ،سینئر صحافی شبیر احمد قریشی ،سینئر صحافی احمد علی چوہدری، نوجوان صحافی محمد سجاد اور سابق کونسلر سعید قریشی بھی اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی کے ہمراہ تھے , خلیفہ دربار حاجی محمد ارشد سعیدی نے ایڈیٹر انچیف احسان احمد سحر کو بھی پرنس بہاول عباس خان عباسی کے ہمراہ خصوصی  چادر پہنائی

https://www.facebook.com/share/v/1BVNA1wc9Y