Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مسجد حنیفہ آمد ، مسجد کی تعمیر پر احسان احمد سحر کو مبارکباد

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi at Masjid Hanifa
Advertisements

انٹرنیشنل ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد جالندھری نے دین اسلام کے فروغ، دینی مدارس ، خانقاہوں،امام بارگاہوں اور مساجد کی دل کھول کر سرپرستی کرنے پر نوابین بہاولپور کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ،اُنہوں نے امیر بہاولپور مرحوم نواب محمد عباس خان عباسی اور مدیر احسان احمد سحر کے والدین کے درجات کی بلندی ،امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی صحت یابی ،درازی عمر اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعاکی

ملک محمد علیم ،حکیم۔محمد حسنین, مفتی محمد فرقان , تنویر سحر، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ ،سعید قریشی ،شبیر قریشی،غلام حسین قریشی،عبدالوحید قریشی،احمد علی چوہدری ،محمد سجاد اور محمد سلیم بندھانی کے علاوہ نمازیوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی

Advertisements

احمد پور شرقیہ : امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ایڈیٹر انچیف روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کے نام سے منسوب مسجد حنیفہ کا وزٹ کیا اور ایڈیٹر انچیف احسان احمد سحر کو اپنی ذاتی جیب سے مسجد حنیفہ کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارکباد دی- انہوں نے کہا کہ والدہ مرحومہ کے نام پر مسجد کی تعمیر صالح اولاد ہونے کی نشانی ہے جس کا اللہ تعالی دنیاو آخرت میں اجر دیتا ہے- ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے مسجد حنیفہ کے ہال ،حجرہ ، برآمدہ،اور دیگر۔حصوں کا بھی معائنہ کیا اور مسجد حنیفہ کے مکمل ہونے اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر اظہار مسرت کیا۔

انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد جالندھری نے اس موقع پر بتایا کہ مسجد حنیفہ میں الحمدللہ امسال نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا جبکہ اب جمعۃ المبارک کی نماز اور درس قران کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ مدیر احسان احمد سحر کی خواہش اور ان کی والدہ مرحومہ کی روایت کے مطابق مسجد حنیفہ میں عنقریب عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا- مولانا محمد احمد جالندھری نے اس موقع پر سابق ریاست بہاولپور کے عباسی حکمرانوں کی دین اسلام کے لیے انجام دی گئی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابین بہاولپور نے مساجد، امام بارگاہوں خانقاہوں اور دینی مدارس کی بلا تخصیص سرپرستی کی اور اپنے دور اقتدار میں باقاعدگی سے دینی ادارہ جات کو گرانٹس کا سلسلہ رکھا-

انہوں نے اس موقع پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے دادا محترم امیر آف بہاولپور اور سابق گورنر پنجاب نواب محمد عباس خان عباسی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ انہوں نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی جلد صحت یابی درازی عمر اور جواں سال ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مستقبل میں کامیابیوں و کامرانیوں کے لئے بھی خصوصی دعا مانگی

ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے مسجد حنیفہ کے وزٹ کے دوران انجمن تاجران غلہ منڈی احمد پور شرقیہ کے صدر ملک محمد علیم، مرکزی جمیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب حکیم محمد حسنین، خطیب مسجد حنیفہ مفتی محمد فرقان ، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ سابق اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک تنویر سحر، عبدالوحید قریشی سابق کونسلر سعید قریشی سینیئر صحافی شبیر قریشی سینیر صحافی احمد علی چوہدری ،انجمن تاجران سگریٹ وفروشان کے صدر محمد سلیم بندھانی نوجوان صحافی غلام حسین قریشی،محمد سجاد کے علاوہ مسجد کے نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مسجد آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا

https://www.facebook.com/reel/1502251544621595

https://www.facebook.com/reel/2100040994180178