Advertisements

کمشنر بہاولپور اوچشریف کے مو ضع کچی شکرانی کا وزٹ کر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی دگر گوں صورتحال کا از خود جائزہ لیں پرنس بہاول خان عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi Urges Bahawalpur Commissioner to Visit Kachi Shakrani, Highlights Neglect of Flood-Affected Families in Uch Sharif
اوچشریف: پرنس بہاول عباس خان عباسی موضع کچی شکرانی میں سیلاب زدگان سے گفتگو کر رہے ہیں جنہیں ابھی تک کسی قسم کا سرکاری ریلیف نہیں ملا
Advertisements

حکومت اور انتظامیہ کے نمائندوں نے وہاں ابھی تک جانا گوارا نہیں کیا اسی طرح سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کا خیمہ راشن اور سرکاری امداد نہیں ملی

سیلاب زدہ علاقوں کچی شکرانی بیٹ بختیاری اور رسول پور میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتوں کے بعدامیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد کی صحافیوں سے گفتگو

Advertisements

اوچشریف :پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اولین فرصت میں اوچشریف کے مو ضع کچی شکرانی کا وزٹ کریں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی دگر گوں صورتحال کا از خود جائزہ لیں جہاں حکومت اور انتظامیہ کے نمائندوں نے وہاں ابھی تک جانا گوارا نہیں کیا اسی طرح سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کا خیمہ راشن اور سرکاری امداد نہیں ملی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیلاب زدہ علاقوں کچی شکرانی بیٹ بختیاری اور رسول پور میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

پرنس بہاول عباس خان عباسی کا کہنا تھا کہ موضع کچی شکرانی میں عباسی خاندان  کے سپورٹران اور عوام کے ساتھ سوتیلی ماں والا سا سلوک کیا جا رہا ہے اب تک کچی شکرانی کے عوام کو حکومتی امداد سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے -ولی عہد بہاول پور نے کہا کہ کچی شکرانی کے عوام نے الیکشن میں عباسی خاندان کا ساتھ دیا تھا انہیں اور عوام کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے یہ کڑا وقت سیلاب زدہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کا ہے نہ کہ سیاست کر نے کا ، سیلاب کی تباہ کاریوں نے لوگوں کا نام قابل تلافی نقصان کیا ہے سلاب لوگوں کا مال مویشی اور۔دیگر مال واسباب بہا کر لے باہر لے گیا ہے مگر افسوس اس امر کا ہے کہ مو ضع کچی شکرانی کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کمشنر بہاولپور ڈویژن اس صورتحال کا نوٹس لے کر سلاب زردگان کا شکایات کا ازالہ کریں گی -بعد ازاں پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد ملک عامر یار وارن سے ملاقات کی اور ان سے علاقہ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا