Advertisements

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی برطانیہ اور یورپ میں تعطیلات گزارنے کے بعد آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس واپسی

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

صادق گڑھ پیلس آمد کے بعد پرنس بہاول خان عباسی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا لوگوں کی غمی و خوشی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں


ڈیرہ نواب صاحب:  امیر آف  بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی دو ماہ تک  برطانیہ اور  یورپ میں تعطیلات گزارنے کے بعد  اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب  پہنچ گئے -اپنی آمد کے فورا بعد انہوں نے علاقہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے وہ  لوگوں کی غمی وخوشی کی تقریبات میں باقاعدگی سے شرکت کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے صادق گڑھ پیلس میں  انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی  جاری رکھا ہوا ہے -پرنس بہاول عباس عباسی سے گزشتہ روز  شہر احمد پور شرقیہ اور ڈ یرہ نواب صاحب کی سرکردہ شخصیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور ان سے مقامی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

Advertisements