Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی مخدوم علی حسن گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے لاہور سے آمد

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

ولیعہد بہاولپور نے اوچشریف میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مخدوم علی حسن گیلانی کے کزن مخدوم سید عامر علی شاہ سے تعزیت کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی لاہور سے اپنی آبائی اقامت گاہ صادق گڑھ محل آئے جسکے بعد اُنہوں نے اوچشریف میں مخدوم علی حسن گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی -بعدازاں پرنس بہاول عباس خان عباسی نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ماموں زاد بھائی مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے سے تعزیت کی اور مخدوم علی حسن گیلانی کے انتقال پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا -اطلاعات کے مطابق ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج دو دسمبر بروز سوموار واپس لاہور روانہ ہوں گے –

Advertisements