Advertisements

شہباز شریف نے قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

Qatari Princess Sheikha Asma AlThani
Advertisements

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔  ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ  شیخہ اسما الثانی کو  پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔  وزیراعظم نے قطری شہزادی کو  پاکستان میں موجود 8126 میٹر بلند دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت کو سرکرنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد بھی پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  قطری شہزادی کا یہ کارنامہ  قابل تقلید  اور متاثر کن ہے

Advertisements