وزیراعظم کا نیب قوانین سمیت دیگر رولز میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

nab

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو تحفظ فراہم کرنے کے نظام میں اصلاحات میں کی جائیں گی اور نیب قوانین سمیت دیگر رولز میں تبدیلیاں لائی جائیں گی

وزیراعظم شہبازشریف نے بیورو کریسی کو تحفظ فراہم کرنے نظام میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، جس کے تحت نیب قوانین سمیت دیگر رولز میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے، کمیٹی کے سربراہ سابق سینئر بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ ہوں گے، کمیٹی میں سابق چیف سیکرٹریز، سابق وفاقی سیکرٹریز، سابق آئی جیز سمیت دیگر افراد شامل ہوں گے، کمیٹی کے دیگر اراکین کا تعین کمیٹی سربراہ ناصر محمود کھوسہ خود کریں گے، ہائی پاور کمیٹی کو مکمل اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی محکمے سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیکر سفارش کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہائی پاور کمیٹی تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں تجاویز فراہم کرے، ناصر محمود کھوسہ بہترین انتہائی قابل اور تجربہ کار بیوروکریٹ ہیں ان کی خدمات لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں