Advertisements

وزیرِ اعظم کا قاضی عدنان فرید  کو ٹیلی فون ،مزاج پرسی کی اور گلدستہ بھجوایا 

Prime Minister telephones Qazi Adnan Farid, inquires about his health and sends him a bouquet
Advertisements

شہباز شریف نے قاضی عدنان فرید کی خوشدامن کے انتقال پر بھی تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اپنے دلی صدمہ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

کراچی ( پ ر )وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید کو ٹیلی فون کر کے  ان کی مزاج پرسی کی۔ نیز انہیں گلدستہ  بھی بھجوایا ـوزیرِ اعظم نے قاضی عدنان فرید کی ساس محترمہ کے انتقال پر  بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Advertisements