Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کا آغازہو گیا

Prime Minister Youth Skills Development Program started in Islamia University Bahawalpur

ڈائریکٹر ٹائمز انسٹی ٹیوٹ سیف اللہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے 14 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

بہاول پور : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کا آغازہو گیا۔ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں پرائم منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم سینئر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز/سرپرست ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، مرتضیٰ نواز فوکل پرسن ایگزیکٹو ٹریننگ سینٹر، ڈاکٹر فہد جاوید کوآرڈینیٹر رحیم یار خان کیمپس، ڈاکٹر مصباح اختر کوآرڈینیٹر بہاولنگر کیمپس، شہیر حسن رضوی اور زید صدیقی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ٹائمز انسٹی ٹیوٹ سیف اللہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے 14 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، یہ رقم  ہنرمند افراد کی ترقی کے اقدامات کے لیے استعمال  کی جائے گی۔

مزید پڑھیں