Advertisements

وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

Shehbaz sharif
Advertisements

وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کاسابق ملازم تحویل میں لےلیاگیا ہے۔

Advertisements

ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیا گیا شخص وزیراعظم ہاؤس سے ہٹائے جانے کے بعد بہاولپور میں تعینات تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے آڈیو لیکس کے حوالے سے اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، آڈیو لیکس میں وزیراعظم کی حکومتی وزراء کے ساتھ معاونین خصوصی کی تقرری سے متعلق گفتگو تھی۔