Contact Us

وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلیفون، سیلاب متاثرین کی امداد کے امور پر تبادلہ خیال

prime-minister-shehbaz-sharif-telephonic-conversation-with-army-chief

وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوںسے متعلق گفتگو کی

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعظم کی صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت

ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا

آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میںامدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کردی

چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

چئیرمین این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا

چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا

سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کو مزید تیز کیاجائے: وزیراعظم کی ہدایت

مزید پڑھیں