Contact Us

عمران نیازی کی معیشت اور اس کے کام کرنے والے وسیع ماحول کے بارے میں سوجھ بوجھ کافی محدود ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

Shehbaz sharif

اسلام آباد۔29مئی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران نیازی کی معیشت اور اس کے کام کرنے والے وسیع ماحول کے بارے میں سوجھ بوجھ کافی محدود ہے،وہ معاشی چیلنجوں میں اپنے کردار کو بھی بھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف معاہدے کو ختم کرنے سے لے کر، اس نے ہمیشہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی خواہش کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ان کے نان سٹاپ احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کے منفی اثرات اس کے علاوہ ہے جو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے حوالے سے معیشت پر پڑا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تک کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی عمران نیازی کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے ایسے غیر مستحکم ماحول میں اپنا سرمایہ لگانے سے کترا رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ صرف 9 مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ اس کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کرپشن کے کیسز کی کثرت کا ذکر نہیں ہے جن میں وہ ملوث ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی چیلنجز کا سامنا ضرور ہے لیکن قیامت ہمارے سروں سے گزر چکی ہے،معیشت کو مضبوط بنانے اور بروقت پالیسی کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں،  ہم دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالیاتی خلا ءکو ختم کرنے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں جہاں ضرورت ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ہمارے لئے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار کم  اور ساتھ ساتھ مہنگائی کو کم کرنا ہےجو اسی وقت ممکن ہے جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار کو معیشت کا انجن بنائیں، یہیں سے ہماری کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں