وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات

Prime Minister Shahbaz Sharif called on President Arif Alvi at Aiwan-e-Sadr

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوئی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوگئے
دوسری جانب ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق  صدر مملکت  اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
خیال رہےکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بناء پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

مزید پڑھیں