Advertisements

وزیر اعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم موجودہ فیز کے تحت تقریبا اسلامیہ یونیورسٹی کے 3400 سے زائد طلباو طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں

Prime Minister of Pakistan Laptop Scheme: Over 3,400 Students of The Islamia University to Receive Laptops in Current Phase
Advertisements

وزیر اعظم شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی دوسری بڑی جامعہ ہے جو اس سکیم سے مستفید ہو رہی ہے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

بہاولپور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم پاکستان کے نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی دوسری بڑی جامعہ ہے جو اس سکیم سے مستفید ہو رہی ہے ۔ موجودہ فیز کے تحت تقریبا 3400 سے زائد طلباو طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں ۔جامعہ اسلامیہ کے اساتذہ اور طلباو طالبات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم احسن انداز میں سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی فیصل شہزاد اور فوکل پرسن شہزاد رفیق نے وائس چانسلر کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کے شیڈول اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisements