Contact Us

وزیراعظم کی جان کو خطرہ ، قتل کی سازش کی جا رہی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

Prime Minister Imran Khan life in danger faisal wavda

سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصل ہوچکی ہیں اور اب منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سازش رچائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جب قتل کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، وہ بہادر اور دلیر آدمی ہیں، کسی صورت ملک کا سواد ہونے دیں گے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے۔

مزید پڑھیں