Advertisements

وزیراعظم کی پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Shehbaz Sharif
Advertisements

کچھ پیٹرول پمپس سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات ملی ہیں، وزیرپیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پیٹرول پمپس سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات ملی ہیں، وزیرپیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن ہمارے بروقت فیصلے سے یہ اضافہ نہیں ہوا۔

Advertisements

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، ہم ایل پی جی امپورٹ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ کے پی میں پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح سکیورٹی ہے، گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے