Advertisements

وزیراعظم کا پمز آتشزدگی پر ہنگامی اجلاس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

Prime Minister Chairs Emergency Meeting on PIMS Fire, Decides No Leniency for Negligent Officials
Advertisements

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان سے واپسی پر وزارت صحت اور پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان سے واپسی پر وزارت صحت اور پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ جلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر اقتصادی امور اور پمز حکام نے شرکت کی، وزیراعظم کو شعبہ صحت کی صورتحال اور پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

Advertisements

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، انہوں نے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو پمز میں متبادل دنوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔  وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو پمز کی بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج معالجے اور حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔