Advertisements

وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ

"Prime Minister 'brilliant,' Field Marshal 'fantastic'; Iran can call if it wants talks: Trump"
Advertisements

پاکستان نے ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا, پاکستان کی ثالثی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں امریکی صدر

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا، وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیووٹکوف، جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جا رہے، سفر میں بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے۔

Advertisements

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیووٹکوف، جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان طویل سفر کی وجہ سے منسوخ کیا، بے مقصد گفتگو کے لیے اتنا طویل سفر کر کے جانے کی ضرورت نہیں۔  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شاندار اور فیلڈ مارشل فنٹاسٹک ہیں، پاکستان نے ایران، امریکا تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران بات کرنا چاہتا ہے تو انہیں صرف فون کرنا ہوگا، ہم فون پر بات چیت کرینگے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، پاکستان کی ثالثی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔