Advertisements

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

PM and Army Chief Peshawar Visit
Advertisements

 پشاور  : وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے، انہوں نے ہسپتال جا کر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

پشاور پولیس لائنز میں مبینہ خودکش حملہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔

Advertisements

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا۔

مریم اورنگ زیب کے مطابق امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کے محرکات پر غور کیا گیا، اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔