Advertisements

فاسفورسی کھادوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ، کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی

fertilizer
Advertisements

فاسفورسی کھادوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ، کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی


 احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) فاسفورسی کھادوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ، کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق فاسفورسی کھاد ڈی اے پی اور نائٹروفاس کے نرخوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈی اے پی کھاد کے نرخ دو ہزار روپے فی بوری اور نائٹروفاس کھاد کے نرخوں میں ایک ہزار روپے فی بوری اضافہ ہوچکاہے۔ ڈی اے پی کھاد چودہ ہزار دو سواور نائٹروفاس کھاد نوہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے کاشتکار انتہائی پریشان ہیں اور یہ دونوں کھادیں اُن کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں گندم کے اچھے نرخ نہیں ملے اب کپاس کی اوسط پید اوار بھی کم ہے جبکہ پھٹی کے نرخ بھی کم ہیں اگر فاسفورسی کھاد کے نرخوں میں اضافہ جاری رہا تو ہمارے لئے گندم اور دیگر اجناس کی بیجائی ناممکن ہوجائے گی۔ حکومت فی الفور ان کھاد وں پر سبسڈی دینے کا اعلان کرے۔ 

Advertisements