پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی ٹرپل سینچری بعد چینی کی ڈبل سینچری کا امکان
Advertisements
راولپنڈی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کی ٹرپل سینچری بعد اب چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔
راولپنڈی کی اوپن مارکیٹ میں چینی اندرون شہر 190روپے کلو نواحی ایریازمیں195 کلو ہوگئی۔ چینی کا 50 کلو کا تھیلہ اضافہ کے ساتھ 9050روپے ہوگیا جبکہ چینی کی سپلائی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Advertisements
مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ صدر کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت بڑھنے سے 190روپے کلو چینی فروخت کرنا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ 9050روپے تھیلہ، ٹرانسپورٹیشن، لوڈنگ ان لوڈنگ اخراجات سے پرچون میں چینی200روپے ہونے کا خدشہ ہے، مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے۔