حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری
اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں حکام سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرانے کا مطالبہ
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ٹماٹر 200 روپے کلو پیاز220 آلو 180روپے کلو، ادرک لہسن600 روپے کلو،گاجر 100روپےکلو،مٹر300روپے کلو،ہری مرچ300 روپے کلو، شملہ مرچ 180روپے کلو،سیب 300روپے کلو،کیلا100 روپے درجن ،انار400 سوروپے کلو،امرود 150سوروپے کلو،گھی 550 درجہ دوم ،انڈے درجن 360 دال چنا 400 دال ماش 600سوروپے کلو، آٹا سو روپے کلو 10کلو آٹا 850 دودھ 180 کلو، بیف 1200 روپے مٹن 2200 کے روپے کلو، چکن 480 روپے کلو ،نان 25 روپے، روٹی 15روپے ،اورچینی 140روپے کلومیں فروخت ہورہی ہے۔شہریوں محمد شہزاد،ندیم،عرفان ،رشید،اسماعیل ،محمد اشرف،راشد قریشی،خلیل احمد بلوچ ،اور شوکت نے اعلی حکام سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرانے کا مطالبہ کیاہے