نیویارک شہر کے قریب قائم ییل یونیورسٹی نے حیدر سلطان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے 10 سلور سکالرز کو ایم بی اے پروگرام کے لیے منتخب کیا ہے جن میں حیدر سلطان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی طالب علم ہیں
نذیر خالد کے صاحبزادے حیدر سلطان کا انتخاب لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز( لمز )میں ان کی نصابی وغیرہ نصابی سر گرمیوں میں مختلف اعزازات حاصل کرنے کے نتیجہ میں عمل میں آیا ہے-مدیر احسان احمد سحر کی مبارکباد
سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب نذیر خالد کی فائل فوٹو
لاہور :سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب نذیر خالد کے اکلوتے صاحبزادے حیدر سلطان کو ہائر ایجوکیشن کے لیے امریکہ کے تیسرے سب سے پرانے تعلیمی ادارے یالے یونیورسٹی,(Yale University )میں پاکستان کے پہلے سلور سکالر کے طور پر ایم بی اے پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا -لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز Lums ) کے فارغ التحصیل حیدر سلطان ان 10 خوش قسمت طلباء میں شامل ہیں جن کا مختلف ممالک سے سلور سکالر کے طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے -تفصیلات کے مطابق حیدر سلطان کی سلیکشن ان کی لمز یونیورسٹی میں نصابی نصابی سرگرمیوں میں مختلف اعزازات حاصل کرنے کے نتیجے میں کی گئی ہے
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش جارج سینیئر بش ڈاکٹر محبوب الحق اور دیگر متعدد سرکردہ شخصیات اس یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں جبکہ پانچ امریکی صدور،امریکی سپریم کورٹ کے 19 ججز ،31 زندہ ارب پتی متعدد ریاستوں کے گورنر اور امریکی کانگرس کے سینکڑوں اراکین نے بھی نیویارک شہرِ کے قریب واقع اس یونیورسٹی سے مختلف تعلیمی مرا حل طے کیے ہیں-ادھر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سرپرست احسان احمد سحر نے سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب نذیر خالد کو انکے صاحبزادے حیدر سلطان کے امریکہ کی یالے یونیورسیٹی کے سلور اسکالر پروگرام کے تحت منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی ہے اوران کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے