اسلامیہ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب، نمایاں اساتذہ و کوچز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے محمد اسحاق گجر شوکت علی گھلو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔
احمد پور شرقیہ( پریس ریلیز ) اسلامیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمد پور شرقیہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے سینیئر اساتذہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب کا مقصد تعلیمی اور کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کے دوران فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے بانی و چیف کوچ مارلوز کراٹے سینٹر اور انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر محمد اسحاق گجر جبکہ پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ شوکت علی گھلو کو ان کی طویل اور شاندار خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر احمد پور شرقیہ کے سینیئر اساتذہ نے شرکت کی اور محمد اسحاق گجر اور شوکت علی گھلو کو کھیل اور نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اسلامیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی تعلیم اور کھیل کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

