Advertisements

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام سیمینار

Press Information Department Multan Seminar on the eve of Youm-e-Istehsal Kashmir
Advertisements

شرکاء کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں ، صحافیوں ، اساتذہ، اور ریڈیوپروفیشنلز نے شرکت کی

ملتان : یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آی ڈی )ملتان کے زیراہتمام  سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں ، صحافیوں ، اساتذہ، اور ریڈیوپروفیشنلز نے شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ کشمیر عوام کی جہدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے  ہیں

Advertisements

سیمینار میں شریک شرکاء نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے پورے خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جو عالمئ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے سیمنار میں شریک شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراددادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناۓ اور کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے کے لیے عملئ اقدامات کرۓ ۰سمینار کے اختتام پر شہداۓ کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا پاکستان کشمیری عوام سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی

۰سمینار میں  بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کےشعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم محبوب، سینئر صحافی شوکت اشفاق، ظہور احمد دھریجہ، قاضی افتخار، ریڈیو پاکستان ملتان کی سینئر پروڈیوسر نسرین فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی عظمیٰ افضل ،پی آئی ڈی ملتان کی انچارج محترمہ صدف زہرا، ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر قمر ہاشمی ، احمد رضا اور دیگر شخصیات نے شرکت کئ