ناصر محمود رضوی،احمد خان بابر ، میاں صدیق عاصم ،جان محمد چوہان اور محمد کاشف کی مدیر احسان احمد سحر سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
Advertisements
پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
احمد پورشرقیہ( پریس ریلیز )پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر سید ناصر محمود رضوی کی قیادت میں پریس کلب کے سینیئر اراکین نے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر علی پور میں ان کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کے انتقال پر تعزیت کی- سید ناصر محمود رضوی سینیئر صحافی احمد خان بابر، محمد صدیق عاصم، جان محمد چوہان اور محمد کاشف نے اس موقع پر مدیر احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسمانگان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا مانگی
Advertisements