Advertisements

احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے صدر، سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 25 جنوری کو منعقد ہوگا

Late Syed sargraz Hussain Zaidi
سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی فائل فوٹو
Advertisements

تعزیتی ریفرنس احمد پور پریس کلب اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرزکے اشتراک سےپریس کلب میں منعقد ہوگا۔ صدر راشد عزیز ہاشمی اور سرپرست محمد سلیمان فاروقی کا مشترکہ پریس ریلیز

احمد پور شرقیہ: احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمدپور شرقیہ کے صدر سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 25 جنوری بروز اتوار دوپہر دو بجے منعقد ہوگا.اس امر کا اعلان احمدپور پریس کلب احمدپور شرقیہ کے صدر راشد عزیز ہاشمی اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمدپور شرقیہ کے سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔

Advertisements

پریس ریلیز کے مطابق احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کےصدر سید سرفراز حسین زیدی  مرحوم کی یاد میں اس تعزیتی ریفرنس کا انعقاد احمدپور پریس کلب احمدپور شرقیہ اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے،جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے قائدین احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر،مرحوم بزرگ صحافی کی ربع صدی سے زائد عرصے پر محیط شاندار صحافتی خدمات انجام دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے،جب کہ ان کے روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔