پریس کلب احمد پور شرقیہ کی تالہ بندی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے دونوں گروپوں کے مابین معاملات کو سلجھانے کیلئے مداخلت کی اپیل
احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے اجلاس میں پریس کلب کی تالہ بندی پر اظہار تشویش ،پریس کلب کے دونوں گروپوں کی محاذ آرائی میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ ،اے یو جے کا اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کا عزم
اے یو جے کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سرپرست محمد سلیمان فاروقی نے کی صدر عبدالحمید ثاقب جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز ،عمران لا ڑ ، خلیل الرحمن کھوکھر نے اظہار خیال کیا،احمد علی چوہدری بھی موجود تھے
احمد پور شرقیہ(خلیل الرحمٰن کھوکھر سے)احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی احمد پور پریس کلب کے حوالے سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے دو متحارب دھڑوں کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا جس کے نتیجہ میں گزشتہ دنوں پولیس نے پریس کلب کی تالا بندی کر دی تھی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرپرست محمد سلیمان فاروقی صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب ،جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز،وائس چیئرمین مجلس عاملہ عمران لاڑ اور نائب صدر خلیل الرحمن کھوکھر نے احمدپور پریس کلب احمدپور شرقیہ کے دو متحارب صدور پر زور دیا کہ وہ افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے اس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے طے کریں اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں
اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ پریس کلب کے دونوں گروپوں کی محاز آرائی میں بدستور غیر جانبدار رہے گی اور کسی کے دھڑے کے ساتھ فریق نہیں بنے گی- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پریس کلب کے دونوں متحارب گروپوں کے صدور کو بلا کر اس مسئلے کو نمٹائیں اور پریس کلب کی تالا بندی کو ختم کرنے کیلئے پولیس کو احکامات صادر فرمائیں- اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کے تنازعہ کے حل کے لیے احمد پور یونین آف جرنلسٹس اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گ

