راولپنڈی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے گھر جاکر شہید کیپٹن کے والد سے اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، محمد اسامہ بن ارشد گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے شہید کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور وطن کیلئے خدمات کو بھی سراہا، صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی