سکھر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کچے کے علاقے ہوں یا شہری ہر حال میں امن کی فضا کو مکمل بحال رکھنا ہے صدر مملکت۔
سکھر: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کچے کے علاقے ہوں یا شہری ہر حال میں امن کی فضا کو مکمل بحال رکھنا ہے سکھر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس اور دیگر ادارے امن کی مکمل بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم خوشحال پاکستان کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، گھوٹکی اور کرم پور برج کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سکھر بیراج قیمتی اثاثہ ہے، بیراج کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، کوئی کوتاہی قبول نہیں ہوگی، زراعت کے لیے سکھر بیراج انتہائی اہم منصوبہ ہے
اجلاس میں ہونیوالے اہم فیصلے
آج سے ہی کچے میں آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری، تمام وسائل سندھ حکومت ادا کرے گی۔
پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر آپریشن کرینگے، صدر مملکت کا جدید آلات و ہتھیار فوری طور پر مہیا کرنے کا حکم۔
آپریشن کرنے والی ٹیموں کو 12.7 مشین گنز اور ڈی ایم آر رائفل فوری طور پر مہیا کرنے کا حکم۔
سنگین جرائم ملوث افراد حکومت کے سامنے سرینڈر کریں گے تو ان سے نرمی برتی جائیگی۔
تمام گرفتار ہونے والے جرائم پیشہ افراد کو جی پی آر ڈیوائسز لگانے کا فیصلہ۔
سندھ پولیس کی تنخواہوں اور مراعات میں فوری اضافے اور کراچی کے سیف سٹی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم۔
مشترکہ حکمت عملی سے سب کنٹرول کیا جا سکتا ہے، خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں وضاحت۔